ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

لاہور: ملک بھرمیں آج 20رمضان المبارک سے اعتکاف کا آغاز ہوگاجو شوال کا چاند نظر آنے تک جاری رہے گاتاہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سرکاری سطح پر اجتماعی اعتکاف کا اہتمام نہیں کیاگیا۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے ترجمان آصف اعجاز کے مطابق امسال کرونا وائرس کے پھیلاؤسے جانی نقصان کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ مسجد داتا دربار اور بادشاہی مسجد سمیت صوبہ بھر میں سرکاری طور پر اجتماعی اعتکاف کا اہتمام نہیں کیاگیا لیکن انتہائی مختصر تعداد میں افراد ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اعتکاف کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں