لسبیلہ میں مختلف واقعات میں دو افرادجاں بحق

اوتھل (انتخاب نیوز) ضلع لسبیلہ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق،ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے وندر کے علاقے معروف بزرگ پیر بھکر درگاہ کے قریب کنٹینر حادثے میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ مشرقی حب بائی پاس ندی سے ایدھی رضاکاروں نے ایک نوجوان کی لاش برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے وندر سے تقریباً ایک سو کلو میٹر دور کنٹینرنمبر TKJ-269 کے حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور جوکہ کنٹینر میں پھنس گئے تھے اسے شدید زخمی حالت میں لوڈر کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔ڈرائیور ساجد ولد فتح محمد قوم بلوچ ساکن حسن علی میر محمد روڈ نوالین کراچی جسے کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جب کہ دوسرے واقعے میں ایدھی رضاکاروں نے حب مشرقی بائی پاس ندی سے ایک نوجوان کی نعش کو نکال کر اسے جام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔ایدھی زرائع کے مطابق متوفی کی عمر 25 سے 30 سال ہے اور تاحال اس کی شناخت نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں