عوام ڈاکوﺅں کے گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں، فواد چو ہدری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوﺅں کے گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سازش کا بڑا مقصد حاصل کر لیا گیا اور اربوں روپے کے نیب مقدمات ختم ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ڈاکوﺅں کے گینگ میں تقسیم اور کھایا پیا ہضم، عوام اس عظیم ڈکیتی کو ناکام بنائے اور حقیقی آزادی حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ عوام چوروں اور ڈاکوﺅں کے اس گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کے لئے باہر نکلیں۔
Load/Hide Comments


