افغانستان: گردیز میں کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا کے صدر مقام گردیز میں کار بم دھماکا ہوا ہے۔افغان حکام کے مطابق گردیز میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔افغانستان، زچہ بچہ اسپتال اور جنازے پر حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 40 افراد ہلاکافغانستان کی فوج کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گردیز میں ہونے والے کار بم دھماکے کے 19 زخمیوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ کار بم دھماکا افغان نیشنل آرمی کی 203 تھنڈر کور کے دروازے پر کیا گیا ہے۔افغانستان میں 2 روز قبل دارالحکومت کابل میں زچہ بچہ اسپتال اور صوبہ ننگر ہار میں پولیس کمانڈر شیخ اکرم کی نمازِ جنازہ کے دوران ہونےوالے ہولناک حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 40 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ہیومن رائٹس واچ نے ان حملوں کو جنگی جرم قرار دیا تھا، جبکہ داعش نے نمازِ جنازہ پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں