جیونی ،پانی بحران کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری
جیونی : پانی بحران کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاون ھڑتال جاری۔تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر کے شہر جیونی میں پانی بحران کیخلاف ہڑتال کی جارہی ہے،ہڑتال کے باعث بازار،مارکیٹ،بینکس سمیت تمام کاروباری مراکز مکمل طورپر بند ہیں،جیونی میں پانی کا بحران عرصہ دراز سے جاری ہے،21 فروری 1987 میں جیونی میں پانی بحران کیخلاف عوامی احتجاج پر فائرنگ کے باعث ایک خاتون،بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے،لیکن تاحال پانی کا بحران حل نہیں کیا جاسکا ہے۔
Load/Hide Comments


