کے پی حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے وفاق کو پولیس دینے سے انکار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے مرکز کو پی ٹی اائی لانگ مارچ روکنے کے لیے پولیس فورس فراہم کرنے سے انکار کردیا۔وزیراعلیٰ محمودخان نے باقاعدہ طور پر اس بارے میں مرکز کو آگاہ کردیا۔ صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبہ میں امن وامان کی صورت حال ٹھیک نہیں ایسے میں مرکز کو کیسے سیکورٹی اہلکار بھیجیں، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو تو چاہیے کہ وہ خود سوات میں آکر بیٹھ جائیں الٹا ہم سے فورس مانگی جارہی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ کیسے وزیر داخلہ ہیں کہ جنھیں معلوم ہی نہیں کہ انہوں نے کیا کرنا ہے، کیا اسلام آباد پر دہشت گردوں کا حملہ ہونے والا ہے یا کوئی بیرونی طاقت حملہ کررہی ہے جسے روکنے کے لیے فورس درکار ہے، مرکز کو کسی بھی طور پولیس یا ایف سی اہلکار نہیں بھجواسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں