فرانسیسی پارلیمنٹ میں آن لائن نفرت انگیزی کے انسداد کے لیے قانون منظور

پیرس:فرانسیسی پارلیمان نے ایک قانونی بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تمام آن لائن پلیٹ فارمز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ نفرت انگیزی سے متعلق مواد تلاش کر کے اسے ختم کریں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس قانون کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یکم جولائی سے نفرت انگیزی پر مبنی مواد چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ہٹانا ہو گا۔ اس قانون کے تحت ان سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو سوا ملین یورو تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔ یہ قانونی بل فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں کی ایل آر ای ایم پارٹی کی جانب سے پارلیمان میں پیش کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں