کوہلو بم دھماکے میںایک شخص جاں بحق، 20 زخمی، مشیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

کوہلو (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دھماکے کے نتیجے ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی ہوگئے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو کے ایم ایس اصغر مری نے کہا کہ کوہلو دھماکے میں ہمارے پاس 21 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی 20 افراد میں سے 10 شدید زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیا نے کوہلو میں حلوائی کی دکان میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہلو سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ مشیر داخلہ نے ہدایت کی کہ واقعے کا تمام پہلوو¿ں سے جائزہ لیا جائے اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں