محکمہ فشریز کی ملی بھگت سے غیرقانونی جالوں کے استعمال کا نوٹس لیا جائے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے فشریز سیکرٹری آدم قادر بخش نے کہا ہے کہ نوجوان بے روزگاری سے تنگ ہوکر اکثر نوجوان منشیات کے استعمال کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خود کشیوں کاریجان بڑھ رہا ہے خدادرا غریب نوجوانوں کی حق تلفی بند کرے اور حق داروں کو ان کا حق دیا جائے محنت کش ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج ہیں محکمہ فشریز بلوچستان کے آفسران کی ملی بھگت سے سندھ کہ گجہ ٹرالرز واہرنیٹ اوڈوں کی بلوستان کی سمندری حدود میں آکر غیرقانونی جالوں کا استعمال کر کے قیمتی مچھلیوں کاشکار کرتے ہیں اس کارخیر میں ادارہ کے اعلی آفسران وزیراعلی بلوچستان علاقے کے عوامی نمائندے شامل ہیں یہ بات انہو نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے1971میں ایک آرڈینس پاس کرکے بلوچستان کے سمندری حدود بارہ ناٹیکل میل میں گجہ نیٹ واہرنیٹ دیگر مہلک جالوں کے استعمال کوممنوعہ قراردی ہے ان جالوں کے استعمال سے سمندری حیاتات کی نسل کشی ہوتی ہے اور مچھلیوں انڈوں اورپناہگاوں کونقصان پہنچاتے ہے ان جالوں کے استعمال سے سینکڑوں قسم کے مچھلیاں نایاب ہوچکے ہیں اس زرخیز سمندر سے ماہانہدس ارب روپے کی مچھلیاں ٹرالرزمافیاز کے نظر ہوتے ہے محکمہ فشریز بلوچستان کے آفسران کی ملی بھگت سے سندھ کہ گجہ ٹرالرز واہرنیٹ اوڈوں کی بلوچستان کی سمندری حدود میں آکر غیرقانونی جالوں کا استعمال کر کے قیمتی مچھلیوں کاشکار کرتے ہیں اس کارخیر میں ادارہ کے اعلی آفسران وزیراعلی بلوچستان علاقے کے عوامی نمائندے شامل ہیں جس کا واضع ثبوت 2018کے جنرل الیکشن میں ٹرالرش مافیازنے بی این پی نامزد امیدوارموجودہ ایم پی اے گوادر کی الیکشن تشہری مہم کے اخراجات پورے ضلع میں کی ہے ایم پی اے گوادر کی خاموشی منع خیز ہے بلوچستان کے زرخیز سمندر میں بے شمار قسم کے قیمتی مچھلیاں پائی جاتی ہیں حکومت بلوچستان اور محکمہ فشریزبلوچستان کے ساحل سمندر پراگرتوجہ دے تو بلوچستان ماہی گیردنیا کے دیگر ممالک کے ماہی گیروں سے ذیادہ خوشحال ہونگے ماہی گیری کی صنعت سے ملک کو سالانہ اربوں روپے زرمبادلہ ملتی ہیں لین افسوس سے کہنا پڑھتا ہے حکومتی عدم توجہگی کی وجہ سے ماہی گیری صنعت تباہ حال ہیں محنت کش ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے محکمہ فشریزکوفورس ڈیکلیر کیا ہے لیکن صرف نام کافراط فورس ہے حکومت بلوچستان فشریز میرین کو جدیداسحلہ جدید بوٹس اور جدید آلات سے لیس کرے اوراختیارات دے تاکہ بروقت غیرقانونی شکار کو روکے 770کلومیٹر تحویل سمندر کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہوجائے ماہی گیری کی صنعت سے اربوں روپے زرمبادلہ ملے گا اس سے ماہی گیراور ساحلی علاقے کے لوگ خوشحال ہونگے انہوں نے کہاکہ ضلع گوادر لسبیلہ کے ماہی گیر بستیوں میں گوادر جیونی گننز پشکان کپر چربندن سربندن پسنی چنڈی کلمت ماکولہ بل تاکہ اورماڑہ ہڈ کنڈملیر ڈام سونمیانی گڈانی کے لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ضلع گوادر میں تین ڈیمزپانی سے بھرے ہوے ہیں لیکن جیونی پشکام گنز میں چالیس دنوں کیبعد ایک گھنٹہ پانی سپلائی کی جاتی ہیں 1987 میں جیونی میں پانی بحران پر احتجاجی مظاہرین مرد خواتین پر پولیس نے فائرنگ کیا ایک معصوم بچیایک خاتون ایک مرد شہیدہوا لیکن حالیہ دنوں ایک خاتون تلاش آب کے سلسلے کوچ کیٹکر سے جیونی میں شہید ہو ہے ضلع گوادر کے ماہی گیروں کے لیے اٹالین حکومت کنڈیلک ماکولہ کلمت کوڈیج سردشت کنڈاسول کیلیے آر او پلانٹ لگانے فنڈز مہیا کیا لیکن تمام آر او پلانٹ ناکارہ ہوگئے ہے ضلع گوادر میں پنتالیس پرائمری اسکول بندہیں دیہی علاقوں کیبی ایچ یوز اور سی ڈیزر بند ہیں گوادر کو مختلف ادوار میں مختلف القاب سے نوازا گیا گوادرکے سول اسپتال میں سرنجز نہیں ملتا ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ پبلک گوادر نے اپریل 2022میں ایک ٹینڈر طلب کیا کہ جنورری 2022میں سیلاب سے محکمہ پبلک ہیلتھ کو نقصان ہوئے ہے سب ڈویڑن گوادر کے لیے گیارہ کروڑ تریس لاکھ اکسٹھ ہزار چھ روپے 112362006سب ڈویڑن پسنی کیلیے پانچ کروڑ دس لاکھ 51000000سب ڈویڑن اورماڑہ کے لیے چارکروڑپچانوے لاکھ 49500000سب ڈویڑن جیونی کے لیے تین کروڑ سینتیس لاکھ چارہزار پچس روپے 33704025سب ڈویڑن سنٹ سر کے لیے آٹھ کروڑ تیس لاکھ تیرالیس ہزار پانچ سو دو روپیہ بارشوں سے ضلع گوادرسے محکمہ پبلک ہیلتھ کو کسی قسم کی نقصان نہیں ہوا تعربا بتیس کروڑ چیانوے لاکھ نوے ہزار پانچ سو تینتیس روپے بنتے ہیں 329698533فنڈذ صرف ہضم کرنے کی نیت سے ٹینڈر کیا گیا ہے انکاتحقیقات کیا جائے انہوں نے کہاکہ عمانی اسپتال پسنی کے پوسٹیں ایم پی اے گوادر ڈپٹی وزیراعلی بلوچستان میرحمل کلمتی وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور صوبا وزیر صحت سید احسان شاہ اپنے من پسندوں پر تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں غریب بے روزگار قابل نوجوانوں کی حق تلفی ہورہی ہے نیشنل پارٹی قابل بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ہیں میرٹ کے۔بنیاد پر نوجوانوں کو انکا حق دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں