پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ غیر ذمے دارانہ ہے، نیٹوچیف
برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں سیکرٹری جنرل نیٹو کا کہنا تھا کہ لیمان شہر پر یوکرین کا قبضہ یوکرین کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیمان پر قبضے سے ظاہر ہے کہ یوکرینی فوج روسی فوج کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سیکرٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا بہترین جواب یوکرین کی مدد جاری رکھنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف ارادتاً کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


