سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

کراچی(انتخاب نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات سندھ کے کرپشن ریفرنس میں نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار کے وکیل راج واحد ایڈووکیٹ نے مو¿قف دیا تھا کہ عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے۔ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہورہے ہیں، لہٰذا ان کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کی حمایت کردی ہے۔عدالت نے فریقین کا مو¿قف سننے کے بعد شرجیل انعام میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی۔ درخواست پر فیصلہ جسٹس کے کے ا?غا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں