آلودگی پھیلانیوالے امیر ممالک سے ماحولیاتی انصاف چاہتے ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد (انتخاب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے امیر ممالک سے ماحولیاتی انصاف چاہتے ہیں۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو صحت، فوڈ سیکیورٹی اور نقل مکانی کے غیر معمولی بحران کا سامنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی امداد کافی نہیں، سیلاب سے ہونے والی تباہی کی شدت ہمارے وسائل سے باہر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے قابل ہو جائے گا، ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی واپسی سے متعلق چین اور پیرس کلب سمیت ہر ایک سے بات کروں گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ عالمی برادری کا بیانات کو عملی شکل دینا زیادہ اہم ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے، ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے لیے تیزی سے کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں