انٹربینک ، ڈالر مزید 2 روپے 19پیسے سستا ہو گیا

کراچی(انتخاب نیوز)مسلسل دس دنوں سے ڈالر کی تنزلی جاری ہے ، انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 19پیسے سستا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فاریکس انڈیکس کے مطابق ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ،قیمت 221 روپے75 پیسے ہو گئی ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 242سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کاروبار کے دوران انڈیکس 41ہزار854 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں