پشاور، امر خیل میں آپریشن، 3 مشتبہ افراد ہلاک

پشاور(انتخاب نیوز) پشاور کے نواحی علاقے میں مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے، جس کے دوران 3 مشتبہ افرادمارے گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور کے نواحی علاقے امیر خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ افرادکے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 3 مشتبہ افرادمارے گئے۔سیکیورٹی فورسز کے ساتھ پولیس بھی مشتبہ افرادکے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں