سوات، فورسز کی کارروائی، 2 مشتبہ افراد ہلاک، 4 اہلکار زخمی
سوات(انتخاب نیوز)مینگورہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مشتبہ افراد ہلاک اور 4اہلکار زخمی ہوگئے۔سکیورٹی حکام کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ بائی پاس پر مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس دوران فورسز اورمشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے، مشتبہ افراد سے فائرنگ کے مقابلے میں 4 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
Load/Hide Comments


