اداروں کی کارکردگی پر روزانہ رونا آتا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فوا د چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداروں کی کارکردگی پر روزانہ ہی رونا آتا ہے عام آدمی کتنا بے وقعت ہے بیوروکریسی، عدلیہ اور دیگر اداروں کی ور کنگ سے اندازہ لگا لیں، 16 اکتوبر کو ملک میں11 سیٹوں پر الیکشن ہے، لاکھوں لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ووٹ ڈالنے آنا ہے یا الیکشن کمیشن روک دے گا۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے پہلے دو دفعہ یہ الیکشن عین وقت پر روک دئیے گئے۔ بابوں نے بیٹھ کر فیصلے کرنے ہیں نہ لوگوں کی پرواہ نہ یہ کہ ان حلقوں میں کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں ادھر لگنا یا ادھر کوئی پتا نہیں، اس بے حسی نے سارے نظام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جبکہ اپنے ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ 18ویںآئینی ترمیم میں تیسری دفعہ وزیر اعظم بننے کیلئے نواز شریف نے پنجاب کے حقوق کا سودا کیا ، کالا باغ ڈیم سے دستبردار ہوئے اور پھر قومی وسائل کو صوبائی معاملہ قرار دے کر پنجاب میں انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچایا گیا یہ سیاسی نوٹنکی باز ہیں پورا پاکستان انہیں مستردکرتا ہے۔ZS

اپنا تبصرہ بھیجیں