ماشکیل میں صفائی کا نظام درم برہم، جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر

ماشکیل (انتخاب نیوز) سرحدی تحصیل ماشکیل دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ صفائی کا نظام بھی درم برہم ہے ماشکیل بازار مین چوک اور ارد گرد کے گلیوں سبزی منڈی و دیگر اطراف میں کچروں کا ڈھیر جمع ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو خرید و فروخت اور بازار آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ جگہ جگہ میں جمع کچروں کے ڈھیر کی باعث مختلف قسم کے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے بازار میں ناقص صفائی کی صورتحال نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دی ہے جبکہ متعلقہ حکام کی عدم توجہی اور غفلت کی باعث بازار کچروں کی ڈھیر میں تبدیل ہے ۔علاقے کے سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے ماشکیل بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں