پنجگور بارڈر پر محفوظ کاروبار کیلئے ری ویری فکیشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، بی این پی عوامی

پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی لیبر سیکرٹری نوراحمد بلوچ ،ضلعی ڈپٹی آرگنائزر جلیل احمد سیلانی ،مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی محمد اکبر ،نثاراحمد ،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ظفر بختیار ،لالہ نظام جان عبدالباقی، صلاح الدین، زبیرایوب ،محمد جان عطاءاللہ اور دیگر پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی بارڈر پر عوام کے لئے محفوظ کاروبار کی غرض سے ری ویری فکیشن کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بارڈر پر کسی حقدار کی حلق تلفی نہ ہو جس کے پاس گاڑی ہے اور اسکا روزگار بارڈرسے وابستہ ہے وہی بارڈر سے استفاد ہ کرسکے مگر بدقسمتی سے بارڈر کے حوالے سازشیں ہورہی ہیں بلاوجہ بارڈر کو متنازعہ بناکر ری ویری فکیشن کے عمل کی مخالفت کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ری ویری فکیشن کے عمل کی مخالفت کررہے ہیں وہ کسی بھی طور عوام کے خیرخواہ نہیں انکا مقصد عوام کی مشکلات بڑھانا ہے ہونا تو چاہیے تھا کہ تمام پارٹیاں ری ویری فکیشن کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارڈر پنجگور کے عوام کے روزگار کا ایک اہم ذریعہ ہے اگر اسکا پہیہ چلتا ہے تو لوگ روزگار کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کا وژن علاقے کے عوام کی معاشی خوشحالی ہے، اس بات کو مدنظر رکھ کر بی این پی عوامی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گاڑی کی ری ویری فکیشن کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ بارڈر کا کاروبار شفاف طریقے سے جاری وساری ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں