عالمی امن کی تاریخ پاکستان کے سنہرے کردار کے بغیر ادھوری ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہاقوام متحدہ کے چارٹر کے اہم مقاصد میں دنیا بھر میں قےام امن کےلئے اقدامات اور کرہ ارض کو رہنے کے قابل بنانے کےلئے اقدامات کر رہے ہےں۔ جس کیلئے پاکستان نے ہمیشہ سے اقوام متحدہ کے بحثےت ذمہ دار رکن کے اپنا بھرپور کردار ادا کےا ہے اور بالخصوص امن مشنز کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے امن دستوں کی کاوشوں کا اعتراف کر کے انہیں بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن، ترقی،انسانی حقوق اور سب کے لئے مواقع وہ اقدار ہیں جواقوامِ متحدہ کی قوت ہیں جس کیلئے پاکستان کے امن مشنز کے کئی بہادر سپوت خطرناک اور خطوں میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے جانیں دے چکے ہیں۔ بہادر افسروں اور جوانوں کی امن کی راہ میں قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مشیر داخلہ میر ضیاءکا کہنا تھا کہ پاکستان یو این امن مشنز میں مستقل طور پر تعاون کرنے والے ممالک میں سب سے بڑا اور مو¿ثر ملک رہا ہے اورمختلف خطوں میں امن کے لیے اب تک 24 افسران سمیت 157 پاکستانی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کے بغےر ممکن نہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی خواہش کا اظہار کےا ہے اور بھارت کا کشمیر سے متعلق جارحانہ رویہ خطے میں امن کیلئے خطرناک ہے۔ جموں وکشمیر میں مودی سرکار نے امن کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کیا جبکہ عالمی امن کی تاریخ پاکستان کے سنہرے کردار کے بغیر ادھوری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں