چین: کورونا کیسوں میں اضافے پر کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن

بیجنگ (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر چین کے مختلف شہروں میں پابندیوں میں اضافہ کردیا گیا۔ چین میں تیسرے روز ایک ہزار سے زائد کورونا وائرس کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ شہروں میں عمارتیں سیل جبکہ کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ گوانگزہو میں کئی علاقے سیل اور تفریحی مقامات بند کر دیے گئے ہیں۔اسی طرح چین کے شہر ووہان میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں