مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں بچا، افواہیں اڑانے والے ناکام ہوں گے، عمران اسماعیل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں بچا، عوام کا فیصلہ فوری انتخابات ہے۔سابق گورنر سندھ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مذاکرات کی افواہیں اڑانے والے ناکام ہوں گے، کابینہ کی طرح کمیٹی میں بھرمار کر کے گمراہ کیا جا رہا ہے۔عمران اسماعیل نے یہ بھی لکھا ہے کہ کارکنوں اور رہنماو¿ں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان پر جھوٹے مقدمے بنائے جارہے ہیں، ہمارا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا حقیقی آزادی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ دوسرے روز شاہدرہ سے نکل کر لاہور کے نواحی علاقے رچنا ٹاو¿ن پہنچ گیا، جو آج مریدکے سے شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں