جیکب آباد، غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کردیا گیا
جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد میں غیرت کے نام پر چچا کے ہاتھوں بھتیجی اور نوجوان قتل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی حدود گاؤں خان محمد برڑو میں غیرت کے نام پر جواں سالہ لڑکی اور نوجوان کو قتل کردیا گیا ہے، حدود کے اے سیکشن تھانہ کی پولیس کے مطابق گاؤں خان محمد برڑو میں ملزم جان محمد برڑو نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بھتیجی 16 سالہ دلشاد بنت دین محمد برڑو اور 25 سالہ نوجوان ماجد برڑو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردی، آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا اور ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔
Load/Hide Comments


