کوئٹہ اور چاغی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کوئٹہ، چاغی (انتخاب نیوز) کوئٹہ اور چاغی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علا قے کچلاک میں فائرنگ کے نتیجے میں محمد اکبر نامی شخص جاں بحق جبکہ محمد خان زخمی ہو گیا۔ پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی،مز ید کاروائی جا ری ہے۔ دریں اثناء چاغی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چاغی کے علاقے لشکرآپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قادر ولد سلیمان شاہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


