نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور ایرانی تیل کیخلاف کارروائیاں بند کی جائیں، تحریک انصاف کوئٹہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے ورکر سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ ، میر وائس کاکڑ، ایڈووکیٹ محمد علی کاکڑ، اللہ داد ، نصیر ترین، نجم خان نے آئی جی پولیس اور کسٹم حکامل کی دو چار دنوں سے کوئٹہ کے شہریوں کو کابلی گاڑیوں کے نام پر پکڑ دھکڑ کی پھر زور مذمت کی ہے کہ کیونکہ اس وقت صوبے میں صرف ایک ہی کابلی گاڑیوں اور ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے ذریعے صوبے کے لوگ اپنی روزی کما رہے ہیں مگر ان پر بھی آئی جی پولیس اور کسٹم حکام اور چیف جسٹس ہائی کورٹ سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس ناروا عوام دشمن اقدام کو روکے کیونکہ عوام کہاں جائیں اور کیا کریں ملک اور صوبے میں روزگار میسر نہیں حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سالانہ ٹیکس کی بنیاد پر ہر فیصلے کے رہنے والوں کو اجازت دے جس سے حکومت کو ریونیو بھی ملے گا اور عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔ بیان میں چیف جسٹس ، کورکمانڈر ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، آئی جی کسٹم صوبے کے عوام کی حالت زار پر رحم کرکے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں