کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں موسم سر ما ء کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ،زیارت، قلعہ سیف اللہ،چمن، مو سی ٰ خیل،ژوب، پسنی، قلات، خضدار، لسبیلہ، بار کھان، گواد ر،کیچ،آوران،پنجگور اور گردونواح میں وقفے وقفے کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے آج (پیر) کو کوئٹہ،زیارت، قلعہ سیف اللہ،چمن، مو سی ٰ خیل،ژوب، پسنی، قلات، خضدار، لسبیلہ، بار کھان، گواد ر،کیچ،آوران،پنجگور اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں