ایک طرف سیکورٹری ادارے۔ دوسری طرف مہنگائی اور تیسری طرف ڈاکووں نے عوام کی کمر تھوڑ دی ہے ، بی این پی
کوئٹہ ( آئی این پی ) بی این پی ضلع کوئٹہ کی جاری کردہ ایک بیان میں کوئٹہ شہر میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکورٹی ادارے عوام کے جان مال کی محافظ ہوتے ہیں لیکن کوئٹہ شہر میں سیکورٹری اہلکار مین شاہراو¿ں پر کاروباری شخصیات۔ محنت کشوں اور عام عوام سے سرعام رشوت لیکر عوام کے جینا حرام کیئے ہیں انہوں نے کہاں ایک طرف سیکورٹری ادارے۔ دوسری طرف مہنگائی اور تیسری طرف ڈاکوو¿ں نے عوام کی کمر تھوڑ دی ہے جوکہ قابل افسوس ہے انہوں نے کہاں کہ سیکورٹری اداروں کے ناکامی کی منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ گذشتہ رات شہر کی گنجان آباد علاقہ ہزارہ ٹاو¿ن میں بی این پی کے رہنماءنعمت ہزارہ کی گھر کے سامنے ان کی گاڈی چوری ہوگئی لیکن سیکورٹری اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی کیونکہ وہ خود عوام کو لوٹنے میں مصروف عمل ہے جن کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کے واقعات کی نوٹس لیتے ہوئے عوام کو پرامن ماحول میں جینے اور روزگار کرنے دے اور بی این پی کے رہنماءنعمت ہزارہ کی گھر کے سامنے چوری شدہ گاڑی کو بازیاب کیا جائے۔


