پلاننگ سے کھیلے اور جیت گئے۔تنقید کرنے والے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ، کپتان بابر اعظم

سڈنی (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پلاننگ سے کھیلے اور جیت گئے۔تنقید کرنے والے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پلان کرکے آئے تھےکہ ابتدائی 6 اوررز میں مومینٹم سیٹ کریں گے اور ہم اس میں کامیاب رہے۔ میچ میں بالرز نے اچھی پرفارمنس دی، ہم جیت کے لمحے کو انجوائے کر رہے ہیں،اب مل بیٹھ کر فائنل کے لیے پلان کریں گے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈاو¿ن ہوتے رہتے ہیں، یقین تھا کہ کم بیک کروں گا، ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا۔بابر اعظم نے کہا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو 100 فیصد دیں گے، تنقید کپتان پر ہو تو سمجھیں تنقید ٹیم پر ہی کی جارہی ہے، تنقید کرنے والے انجوائےکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔مین ا?ف دی میچ اوپنر اور وکٹکیپر رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارا ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں تھا، لیکن کھلاڑیوں نے محنت جاری رکھی، ہمارا یقین ہےکہ اللہ ہمارا خالق ہے اور اللہ ہم سے کہتا ہےکہ محنت کرو اور مجھ پر یقین رکھو، میں تہمارے لیے چیزیں آسان کردوں گا، اللہ کا شکر ہے کہ ہم جیت گئے ہیں اور فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں