ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، بارڈر کمیٹی پروم کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
پنجگور (انتخاب نیوز) بارڈر کمیٹی پروم اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان احتجاجی دھرنے کو ختم کرنے کا طویل مذاکرات چند مطالبات پر مذاکرات ناکام ہوئے دھرنہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ تحصیل پروم تحصیلدار آفیس جائیں پروم کے سامنے بارڈر کمیٹی پروم کی جانب سے ای ٹیگ کے خاتمے و بارڈر کے کاروبار کو شناختی کارڈ پر اجازت دینے کیلئے ایک احتجاجی دھرنا شروع کیا گیا، جس میں سیکڑوں کی تعداد میں کاروباری شخصیات نے گزشتہ 25 اکتوبر سے تحصیل پروم تحصیلدار آفس کے سامنے ٹینٹ لگا کر دھرنے کا آغاز کردیا گزشتہ نیم ماہ تک یہ احتجاجی دھرنا جاری ہے، مختلف اوقات انہوں نے تحصیل پروم میں موٹر سائیکل ریلی و پیدل مارچ کا بھی مظاہرہ کرتے رہے، سولہ دن گزرنے کے بعد بروز جمعرات کو ضلعی انتظامیہ کا ایک وفد اے سی گوارگو اسد بلوچ لیویز فورس کے میجر صابر بلوچ تحصیلدار سٹی آغا ظفر بلوچ کے سربراہی میں بارڈر کمیٹی پروم کے ختم کرنے انکے مطالبات کو سننے کیلئے تحصیل پروم گئے جہاں بارڈر کمیٹی پروم نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ ضلعی انتظامیہ کے وفد کو پیشِ کیے جن میں ای ٹیگ کا خاتمہ علاقائی طور پر گاڑیوں کی لسٹنگ پروم بارڈر کو تحصیل پروم سے چلایا جائے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بحالی منشیات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھایا جائیخودرو نوشی کی سامان لانے کی علمی صورت میں اجازت دی جائے پنجگور اور پروم کو الگ الگ ہفتہ وار شفٹ کیا جائے مزید کراسنگ پوائنٹ گزبستان گر چیدگی کو کھولا جائے ان میں بیشتر مطالبات ضلعی انتظامیہ نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جن میں موبائل ڈیٹا کی بحالی کراسنگ پوائنٹ کو کھولنے راشن کی اجازت پروم کو پروم و شفٹنگ سے چلایا جائے گا اور انہوں نے ای ٹیگ کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی بس کی بات نہیں ہے البتہ ہم آگے مسلے کو فاروڈ کریں گے تاکہ ای ٹیگ کے خاتمے کے حوالے سے مثبت پیغام ملے بارڈر کمیٹی پروم نے انتظامیہ کے وفد کو بتایا کہ آپ عمل کرتے جائیں گے ہم مطالبات کو نمبر وائز مارک کرکے ختم کرتے جائیں گے جہاں جس مطالبات و ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہیں ہوا تو احتجاجی دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں سے کہا ہے کہ ای ٹیگ کا خاتمہ اول و آخر ہے، اسکے بغیر دھرنا ختم کرنے کا سوال پیدا نہیں ہوگا اگر ضلعی انتظامیہ بالائی سطح پر ای ٹیگ کے خاتمے پر کامیاب ہوئے ہم احتجاج کریں گے۔ انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے احتجاجی دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ضلعی انتظامیہ کے وفد بغیر کسی نتیجے پر وآپس ہوگئے بارڈر کمیٹی پروم نے بارڈر بند کرنے کے موقف پر قائم رہے۔


