لسبیلہ کینال میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، گڈانی اور حب کے شہریوں کو پانی کی سپلائی معطل

حب(انتخاب نیوز)گڈانی اور حب کے شہریوں اور انڈسٹریز کو حب ڈیم سے پانی فراہم کرنے کا واحد ذریعہ خستہ حال لسبیلہ کینال میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ،محکمہ ایری گیشن نے کینال کی مرمت کا کام شروع کردیا بحالی کے کام میں دو سے تین دن کا عرصہ لگ سکتا ہے بتایا جاتا ہے کہ حب اور گڈانی کے شہریوں سمیت حب کی 250سے زائد فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے کا واحد ذریعہ لسبیلہ کینال گزشتہ کافی عرصہ سے زبوحالی کا شکار ہے جمعہ کے روز علیٰ الصبح ساکران کے علاقہ اٹک گیٹ کے قریب پانی کے دباﺅ کے سبب 30فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا اور لاکھوں کیوسک پانی قریبی ندی میں بہہ کر ضائع ہو گیا رابطہ کرنے پر محکمہ ایری گیشن حکام نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملی ہے اور مرمت وبحالی کا کام شروع کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں