پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں ، 7 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور(انتخاب نیوز) پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارمشتبہ افراد میں زاہد خان ، عبداللہ ، نعمان، اکرم ، صدیق ، احسن اور شعیب شامل ہیں، جن کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اورممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 7 دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی جب کہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں