بلوچستان کے 32 اضلاع میں مقامی حکومتوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے اپیلوں کی تاریخ 24نومبر مقرر

کوئٹہ (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان‘بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں مقامی حکومتوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے حوالے سے ریٹرنگ آفسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آج (21نومبر)آخری تاریخ ہے۔ اپیلیٹ اتھارٹی ان اپیلوں پر فیصلے 24 نومبر تک سنائیں گی۔شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی فہرست 28 نومبر کو جاری ہو گی۔خواتین، اقلیتوں، مزدور اور کسان کی ان مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر 2022کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں