افغان فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں9 باغی ہلاک، ایک اہلکار جاں بحق

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان اسلامی امارت نے کہا ہے کہ مرکزی صوبے دیہکنڈی میں 9 باغیوں کو مارا گیا ہے، آپریشن کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ باغیوں کی ایک گھر میں موجودگی کے بعد علاقے کے معزیزین کے ذریعے ان کو پیغام بھیجا گیا کہ اسلحہ پھینک دے تاہم انہوں نے انکار کے بعد مزاحمت شروع کردی اس پر افغان فورسز نے باغیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا اور 9 باغیوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افغان اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں، ترجمان نے کہا کہ فائرنگ میں کسی عام بندے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ٹکور نے یہ نہیں بتایا کہ باغیوں کا تعلق کس گروپ سے تھا لیکن اکثر باغیوں کا لفظ مسلح مخالفین کےلئے استعمال کرتے ہیں، داعش کے لئے خوارج کا اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں