تحریک انصاف استعفوں کے نتیجے میں 563 نشستوں پر انتخابات ہونگے، فواد چوہدری
اسلام آباد (انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسمبلیوں سے استعفوں کے بعد ٹوٹل کتنی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، فواد چوہدری نے بتا دیا۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں 859 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں 563 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 123 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے، پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 115، سندھ اسمبلی کی 26 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی دو نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔
Load/Hide Comments


