کوئٹہ، بلیلی دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، مرنیوالوں کی تعداد پانچ ہوگئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پولیس اہلکار گل جان سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سول ہسپتال میں دھماکے کے مزید سات زخمی زیر علاج ہیں۔
Load/Hide Comments


