دالبندین، ٹریفک حادثے میں رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کے بھائی سمیت دو افراد زخمی

دالبندین (انتخاب نیوز) دالبندین مختلف ٹریفک حادثات میں قبائلی رہنما سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے، ہسپتال ذرائع کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی میر حاجی زابد علی ریکی کے بھائی قبائلی رہنما حاجی کلیان ریکی کی کار گاڑی الٹنے سے زخمی ہوگئے، ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاایک اور ٹریفک حادثہ میں احسان، اور فرزاد نامی نوجوان زخمی ہوگئے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں