عمران خان کا بیان جمہوری نظام پر حملہ ہے، وہ صرف اقتدار چاہتے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد فقط اقتدار کا حصول ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے، پی ٹی آئی چیئرمین اقتدار چاہتے ہیں چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں