نوشکی، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

نوشکی(انتخاب نیوز)نوشکی میں مسلح افراد کی دکان کے اندر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نوشکی میں مسلح افراد نے قاضی آباد میں واقع شاپنگ سینٹر کے اندر فائرنگ کرکے آغا ولی نامی شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پو لیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں