بیلہ میں سلنڈر پھٹنے کے واقع میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 20 ہوگئی
اوتھل (انتخاب نیوز) سانحہ بیلہ میں سلنڈر پھٹنے کے اذیت ناک واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی، ڈاکٹر نصراللہ میمن،بیلہ کا پر رونق علاقہ چونگی جہاں شام سے رات گئے تک گہماگہمی اور چہل پہل رہتی تھی لیکن اس سانحے کے بعد ویرانی، اداسی کا منظر پیش کر رہا ہے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کراچی ڈاکٹر نصراللہ میمن کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں سول ہسپتال کراچی میں 26 افراد لائے گئے تھے۔ایک راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے تھے۔25 داخل ہوئے تھے جو 70 سے 90 فیصد جھلس گئے تھے۔ جب کہ ایک شخص بیلہ میں موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگیا تھا۔اس طرح اس سانحہ میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔جاں بحق افراد میں حاجی محمد عمر، محمد اقبال،برکت علی رونجھو، محمدحیات، ہدایت اللہ،ظہور رونجھو، محمد یوسف،محمد قاسم،منیش ولد اوتن مل سکنہ اوتھل،تلسی مل،عزیز اللہ،عبدالرزاق،منظور، محمد یونس،غلام سرور،غلام حسین،غلام مرتضی، محمدشعیب،عبدالحمید(20) محمد اکرم شامل ہیں۔چھ دن گزرنے کے باوجود بیلہ کی فضاء سوگوار ہے۔جب کہ بیلہ کا پر رونق علاقہ چونگی جہاں شام سے رات گئے تک گہماگہمی اور چہل پہل رہتی تھی لیکن اس سانحے کے بعد ویرانی، اداسی کا منظر پیش کر رہا ہے۔


