پنجگور چیدگی بارڈر پر غریب کاروباری مافیا کے ہاتھوں لٹنے لگے، انتظامیہ کا کارروائی سے گریز
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور حق مظلوم تحریک کے سربراہ میر ہیبتان زہروزہی نے کہا ہے کہ چیدگی بارڈر پر غریب کاروباری افراد مافیا کے ہاتھوں روز لٹ رہے ہیں فی گاڑی 3000 ہزار جبری بھتہ وصول کیا جارہا ہے جو روزانہ لاکھوں روپے بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیدگی زیرو پوائنٹ پر چیدگی کے مقامی لوگوں کی بجائے کوہگ سے مزدور لائے جاتے ہیں یہاں کے غریبوں کو مزدوری کا حق بھی نہیں دیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے چیدگی نکر سوراپ کوہ سبز گراوگ کے مینکون اور کاروباری افراد کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیدگی زیرو پوائنٹ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے اس بات کی ہم نے بارہا زمہ داروں سے نشاندہی کی ہے کہ ریاست کے اندر ایک طاقتور مافیا بزور قوت غریب گاڑی والوں سے جبری بھتہ وصول کررہا ہے مگر کوئی ایکشن نہیں ہوا اب یہ لوگ بابانگ دہل فی گاڑی 3000 ہزار روپے سیکورٹی اداروں کے ناک کے نیچے شہریوں سے جبراً وصول کررہے ہیں جو روزانہ 6 سے 7 لاکھوں روپے بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ اول ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ لوگ ریاست اور اسکے اداروں سے زیادہ طاقتور ہیں جن کو عوام کی تزلیل اور کھلے عام غنڈہ ٹیکس وصولی پر چھوٹ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میں آج کے اس پریس کانفرنس کے توسط سے پنجگور کے تمام کاروباری افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس ظالمانہ ٹیکس کے خاتمے کے لیے حق مظلوم تحریک کا ساتھ دیں اور اسکے خلاف ممکنہ احتجاج کا حصہ بن کر غریبوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ڈٹ جائیں انہوں نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ اور ایف سی حکام کے نوٹس میں بھی لانا چاہتا ہوں کہ وہ اس جبر کے خلاف قانون کو حرکت میں لے آئیں بصورت دیگر حق مظلوم تحریک چیدگی نکر سوراپ گر گراوگ اور دیگر سرحدی عوام اور کاروباری افراد سے ملکر اس وقت تک چیدگی گراوگ روڑ پر دھرنا دے کر بیٹھ جائے گی جب تک جبری ٹیکس کا خاتمہ نہیں کیا جاتا انہوں نے اس بات پر بھی تعجب کا اظہار کیا کہ چیدگی زیرو پوائنٹ پر مقامی افراد کے لیے روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے زیرو پوائنٹ میں مزدور بھی کوہک سے لائے جاتے ہیں اور اور تیل کے ریٹ پر بھی یہی قبضہ مافیا ڈنڈی مار رہا ہے پاکستانیوں کو مانگے داموں تیل دے کر ایرانیوں کو فائدہ پہنچارہے ہیں انہوں نے کہا کہ زمہ دار عوام کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے لیں اور کل تک جبری ٹیکس وصولی بند نہیں ہوا تو عوام سڑکوں پر آکر چیدگی جانے والے راستوں کو بند کردے گی۔


