حق دو تحریک کے کارکنان کا تربت بازار زبردستی بند کرانے کی کوشش، دو افراد گرفتار
تربت (انتخاب نیوز) تربت میں حق دو تحریک کی جانب سے حق دو کے قائد ہدایت الرحمن، حسین واڑیلہ کی گرفتاری کیخلاف کارکنان نے تربت بازار کو زبردستی بند کرنے کی کوشش کی جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ مظاہرین نے نیشنل بینک چوک پر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔ دو مشتبہ شخص پولیس نے گرفتار کیے، تاحال حالات کشیدہ ہیں۔ انتظامیہ کا کہناہے کہ کاروباری حضرات کے تحفظ کیلئے ایک ٹولے کو ان کا کاروبار زبردستی بند کرنے نہیں دینگے۔ دریں اثنا مظاہرے میں خواتین و بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور حق دو تحریک جماعت اسلامی کا کوئی بھی سینئر ارکان موجود نہیں۔
Load/Hide Comments


