بلوچوں کے پرامن احتجاج پر تشدد نے ثابت کردیا کہ بلوچستان حکومت محض ریت کی بوری ہے، افراسیاب خٹک
بلوچوں کے پرامن احتجاج پر تشدد نے ثابت کردیا کہ بلوچستان حکومت محض ریت کی بوری ہے، افراسیاب خٹک
پشاور (انتخاب نیوز) اے این پی کے رہنما سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ گوادر میں بلوچ عوام کے جائز مطالبات کے لیے ہونے والے پرامن مارچ پر حکومتی تشدد نے ثابت کردیا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ وہ محض ریت کی بوری ہے، جسے اصلی حکمرانوں نے اپنے دفاع کے لیے سامنے رکھا ہوا ہے، ہتھیاروں کے ذریعے حکمرانی دائمی نہیں ہوسکتی ہے۔
Load/Hide Comments