حب، دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق، دوسرا زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) حب میں دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جمعہ کو حب کے علاقے امیر آباد میں واقعہ کباڑی کی دکان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبداللہ مگسی نامی شخص جاں بحق جبکہ اسکا بیٹا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ذیادتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


