خضدار گریشک سے دو بلوچ نوجوان لاپتہ

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقے گریشگ سے دو بلوچ نوجوان طالب علم لاپتہ، لاپتہ ہونے والے طالب علم سراج نور ولد نور محمد ساکن اسپکنری اور محمد عارف ولد گاجیان ساکن سریج گریشک سے تعلق رکھتے ہیں، یہ دونوں طالب علم اپنی چھٹیاں گزارنے کیلئے علاقے میں آئے تھے، جن کو گریشک پوگی گواراست کے مقام پر لاپتہ کیا گیا۔ سراج نور سرگودھا یونیورسٹی میں Law ڈپارٹمنٹ میں 6 سمسٹر کا طالب علم ہے جبکہ محمد عارف نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے 2022ءمیں کلیئر کیا ہے۔ عارف حمبل جو کہ سی ایس ایس (CSS) کی تیاری کررہا تھا۔ ایک بہتر مستقبل کا خواب دیکھ رہا تھا لیکن افسوس کہ تعلیم دشمنوں کو ہضم نہیں ہوا یہ سب، اسے کل رات سراج نور کے ساتھ لاپتہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں