پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور (انتخاب نیوز) پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ صوبائی دارالحکومت پشاورسمیت خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ، زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، مینگورہ ،چترال،چارسدہ، نوشہرہ ،دیراور مانسہرہ میں محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر5.2 اورزیرزمین گہرائی 179 کلومیٹرتھی،جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں