عمران خان کی نااہلی کا99.9فیصد خطرہ موجود ہے،فیصل واوڈا
اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کا 99.9فیصد خطرہ موجود ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ عمران خان قانونی طور پراس بندگلی میں پھنس چکے ہیں۔سابق وزیرنے کہاکہ اعتماد کے ووٹ کی تاریخ آئی تو پرویزالہٰی نہیں جیت سکیں گے، پی ٹی آئی کے بندے ٹوٹنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمرجاوید باجوہ صاحب سازشی تھے تو تاحیات ایکسٹینشن کیوں دے رہے تھے؟، باجوہ صاحب نے پی ٹی آئی کوبہت سپورٹ کیاان کے احسانات ہیں۔ملکی معاشی صورتحال سے متعلق فیصل واوڈا نے کہاکہ مارچ میں آئی ایم ایف سے قسط آجائے گی جبکہ دوست ممالک سے8ارب ڈالر کا پیکج بھی مل سکتا ہے۔
Load/Hide Comments