سبی، ٹریکٹر ٹرالی اور کارکے درمیان تصادم، دوافراد جاں بحق، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی
سبی (صباح/انتخاب نیوز) بختیارآباد گبول ٹاور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بختیارآباد گبول ٹاور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے متعددافراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو زرائع حادثے کی جگہ پر پہنچے جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام ڈاکٹرز کو شعبہ حادثات طلب کر کے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


