وزیراعظم ڈونرز کانفرنس میں شرکت کیلئے جنیوا روانہ، نواز شریف اور مریم نواز سے بھی ملاقات متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ جنیوا روانہ ہو گئے ۔ وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، احسن اقبال شامل ہیں، وفد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، طارق باجوہ اور طارق فاطمی شامل ہیں۔وزیراعظم کل جنیوا میں بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کریں گے ،یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی وزیراعظم کے ہمراہ کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی کانفرنس سے قبل جنیوا میں نوازشریف اور مریم نواز سے بھی ملاقات متوقع ہے،بلاول بھٹو زرداری کی بھی جنیو امیں نوازشریف اور مریم نواز سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں