کوئٹہ میں بی این پی کے رہنما بابو رحیم مینگل کےگھرپر چھاپہ، پارٹی کی شدید مذمت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنماء و ایم پی اے بابو رحیم مینگل کی کوئٹہ میں رہائش گاہ پر رات گئے سادہ کپڑوں میں ملبوس فورسز کے چھاپے کو بزدلانہ اور بلوچستان کی روایات کی پامالی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام چادر و چار دیواری کے تقدس پامالی ہے، اس غیر قانونی چھاپے کے بعد ایم پی اے پی ایس کی اغوا نما گرفتاری کی پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کسی بھی صورت میں ماورائے قانون، ماورائے آئین اغواء نما گرفتاریوں کی کسی کو اجازت نہیں دے گی بلاوجہ بلوچستان کے روایات کو پامال کیا جا رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بابو رحیم مینگل رکن صوبائی اسمبلی ہیں سیاسی و قبائلی شخصیت بھی ہیں اگر ان کے پرسنل سیکرٹری سیکورٹی فورسز کو مطلوب ہیں تو رکن صوبائی اسمبلی خود لے جاتے مگر دانستہ طور پر بلوچستان میں اسی طرح کے واقعات سے حالات کو خراب کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور اس کی بھرپور مذمت کرے گی ایم پی اے کے پرسنل سیکرٹری کو بازیاب نہ کیا گیا تو پارٹی ہر فورم پر اس ناروا سلوک اور اغواء نما گرفتاری کیخلاف آواز بلند کرے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی صورت درست نہیں کہ رات کی تاریکی میں مثبت روایات کو پامال کیا جائے اگر بازیاب نہ کرایا گیا تو پارٹی سخت اقدام اٹھائے گی پارٹی غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنے کو ترجیح دے دی سابق آمروں اور سول ڈکٹیٹروں کے ناروا سلوک کے خلاف بھی آواز بلند کی اور اب بھی اگر ناانصافیوں کا سلسلہ نہ رکھا تو آواز بلند کریں گے۔


