ایران کرونا وائرس کے سبب شام سے نکل سکتا ہے، برائن ہک

امریکہ :امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایران کرونا وائرس کے پھیلاو کے سبب شام سے نکل سکتا ہے۔ایرانی امور کےلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک کے مطابق ایران کے پاس شام سے انخلاءکی اب زیادہ وجوہات موجود ہیں۔ایک انٹرویو میں برائن ہک نے کہا کہ امریکہ کو شام میں ایرانی فورسز کا تدبیری انخلا نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تہران کا ایجنٹوں کے ذریعے مشرق وسطی میں جنگ کا جوش حالیہ عرصے میں ماند پڑا ہے۔ بالخصوص جبکہ ایران میں اب تک کرونا وائرس سے 7 ہزار سے زیادہ افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ذمے داران سمجھتے ہیں کہ اموات کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ادھر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے کہا کہ ایران کےخلاف انتہائی دباو کی پالیسی کا مقصد اسے مجبور کرنا ہے کہ وہ عام ریاست کی طرح برتاو کرے اور بات چیت میں شرکت کو قبول کرے۔ترجمان نے باور کرایا کہ گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں