وسائل سے محروم صوبے میں حق مانگنا بھی گناہ عظیم بن گیا، حق دو تحریک پنجگور

پنجگور (آن لائن) حق دو تحریک پنجگور کے رہنماء حاجی محمد جان بلوچ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کی گرفتاری سے واضح ہوجاتا ہے کہ بلوچستان میں کٹھ پتلی صوبائی حکومت کسی دوسرے کی بیساکھی پر چل رہی ہے انہوں نے کہا ہے بلوچستان کیلئے حق مانگنا گناہِ عظیم بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج جمہوری ریاستوں میں ایک اہم ستون جانا جاتا ہے جہاں عوام اپنے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ناراضگی کا اظہار احتجاج سے کرتے ہیں لیکن افسوس بلوچستان میں نہ روزگار نہ بجلی نہ پانی نہ ایجوکیشن دیگر تمام بنیادی سہولیات سے یہاں کے عوام محروم ہیں لیکن بات کرنے حق مانگنے والوں کے پیروں میں بھیڑی ہاتھوں میں ہتھکڑی زبان ہمیشہ کیلئے خاموش کئے جاتے ہیں لیکن حکومت وقت کو سمجھنا چاہیے کہ ہر سو سال بعد ایک نئی شعوری لہر ابھرے گی جو کسی کی جھوٹ فریب کے سامنے نہیں جھکے گی انہوں نے کہا ہے کہ گودار دھرنے نے تاریخ رقم کی ہے وہ ایک سبق اپنے نسلوں کیلئے چھوڑ رہی ہے جیسے کوئی دبا یا ختم نہیں کرسکتا ہے ہم حق دو تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں